0
Friday 14 Apr 2017 15:56

ہنگو، مسلح افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا رکن زخمی، حملہ آور گرفتار

ہنگو، مسلح افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا رکن زخمی، حملہ آور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ہنگو بازار میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا ممبر شدید زخمی ہوگیا، جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی اور دوسرے کو سالم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے ممبر حاجی ظہیر حسین پر آج صبح ہنگو بازار میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ ظہیر حسین کے گن مینوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہو کر گر پڑا جسے زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا اور دوسرے حملہ آور کو مقامی افراد نے پکڑ لیا۔ ان دونوں ملزمان کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ حاجی ظہیر حسین کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 627577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش