0
Sunday 16 Apr 2017 19:24

ملک کے استحکام اور امن و امان کیلئے نواز حکومت کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، یعقوب شہباز

ملک کے استحکام اور امن و امان کیلئے نواز حکومت کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکریٹری محمد یعقوب شہباز کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین اور ملک سے وفاداری بہت ضروری ہے، بیرونی ملک دشمن قوتوں کی سازشیں جو ملک کے استحکام کو خراب کرنے کے لئے کی جارہی ہیں اُن سب کا پوری قوم کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی ساتھ مملکت خداداد پاکستان کے اندر رہنے والی ساری قومیں اور تمام مسالک ملک کے استحکام اور ترقی کے لئے یکجہ ہوکر کام کریں تاکہ وطن عزیز پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق بھر پور کاروائی کرے، چاہے اُن کا تعلق کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے ہو، ملک کے استحکام اور امن و امان کے لئے ہم حکومتی اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ہم حکومت سندھ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں جلد از جلد تو سیع کی جائے تاکہ کراچی میں امن وامان کی جو فضاء قائم ہے وہ بدستور قائم رہے۔

 
خبر کا کوڈ : 628267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش