0
Sunday 23 Apr 2017 20:59
عرب اور اسلامی ممالک امریکہ اور صیہونی حکومت کے نشانے پر ہیں

امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ اور آل سعود حکومت انکی آلہ کار ہے، عبدالمالک الحوثی

سعودی حکومت، اسلامی حکومت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن اس میں کوئی بھلائی نہیں پائی جاتی
امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ اور آل سعود حکومت انکی آلہ کار ہے، عبدالمالک الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں تمام عرب اور اسلامی ممالک سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اتوار کو تحریک کے بانی حسین بدرالدین الحوثی کی برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کو متحد اور ایک رہنا چاہئے، کیونکہ وہ سب امریکہ اور صیہونی حکومت کے نشانے پر ہیں۔ یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی اپنے مفاد میں یمنی عوام کا محاصرہ جاری اور حقائق کو چھپانا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آل سعود، امریکہ اور صیہونی حکومت کی آلہ کار حکومت ہے، جس نے اسرائیل اور امریکہ کے لئے بہت سے کام انجام دیئے ہیں۔ عبدالملک الحوثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک سکے کے دو رخ ہیں، کہا کہ صیہونی حکومت، مغربی سامراج کے مفاد کے لئے وجود میں لائی گئی ہے۔ الحوثی نے مزید کہا کہ سعودی حکومت، اسلامی حکومت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن اس میں کوئی بھلائی نہیں پائی جاتی۔ تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یمن کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو سراہا اور کہا کہ ایران، آزاد و خود مختار رہنے کے لئے عالمی سامراج کے سامنے ڈٹا ہوا ہے اور اپنی آزادی و خود مختاری کی حفاظت کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 630258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش