0
Monday 24 Apr 2017 20:11

بہتر ہوگا وزیراعظم جے آئی ٹی انکوائری کی تکمیل تک منصب چھوڑ دیں، عطاء اﷲ شادی خیل

بہتر ہوگا وزیراعظم جے آئی ٹی انکوائری کی تکمیل تک منصب چھوڑ دیں، عطاء اﷲ شادی خیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطاء اﷲخان شادی خیل نے میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں دی، بلکہ نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا، بہتر ہوگا وزیراعظم جے آئی ٹی انکوائری کی تکمیل تک منصب چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس میں مزید تیزی لائینگے، پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 28 اپریل کو میانوالی سے بڑا قافلہ اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ کرپشن اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، اگر تحقیقات میرٹ پر کی گئیں اور سیاسی دباؤ آڑے نہ آیا تو جے آئی ٹی مثبت نتائج کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک کینسر کی شکل اختیار کرچکی ہے، اس کا خاتمہ ملک کی بقا تحفظ سلامتی اور وقار کے لئے بہت ضروری ہے، حکمران سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، ستم یہ ہے کہ ملک لوٹنے والے یہ تسلیم کرنے پر تیار ہی نہیں ہیں کہ انہوں نے عوام کے وسائل غصب کئے ہیں بلکہ الٹا عوام کے لیڈر اور قائد بنتے ہیں۔  
خبر کا کوڈ : 630488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش