0
Monday 24 Apr 2017 21:17

بھارت، ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کا حملہ، 26 پولیس اہلکار ہلاک، 13 زخمی

بھارت، ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کا حملہ، 26 پولیس اہلکار ہلاک، 13 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 26 اہلکار ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے شورش زدہ علاقے سکما میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں بھارت کی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 26 جوان ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہلکار ایک زیر تعمیر سڑک کی سکیورٹی پر مامور تھے کہ اس دوران ماؤ نواز باغیوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ دوسری جانب حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باغیوں نے پہلے ہماری جگہ کی نشاندہی کے لیے کچھ لوگ بھیجے اور پھر تقریباً 300 باغیوں نے ہم پر حملہ کردیا جب کہ ہماری جوابی فائرنگ سے کئی باغی بھی مارے گئے ہیں۔ واضح رہے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغی سرگرم ہیں اور وہ آئے دن حکومت اور سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 630510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش