0
Tuesday 25 Apr 2017 19:54

فکری اور نظریاتی سطح پر دہشتگردی کا تدارک بہت ضروری ہے، رانا وحید شہزاد

فکری اور نظریاتی سطح پر دہشتگردی کا تدارک بہت ضروری ہے، رانا وحید شہزاد
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا وحید شہزاد نے فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کو جڑوں سے ختم کرنے کیلئے فکری اور نظریاتی سطح پر دہشتگردی کا تدارک بہت ضروری ہے، جب تک دہشتگردی کی جڑیں فکری و نظریاتی سطح پر پیوست ہیں نورین لغاری جیسے واقعات سامنے آتے رہیں گے۔ فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ پنجاب کے رہنماء کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کی جڑوں کو کاٹنے کیلئے ریاست کے ساتھ ساتھ علماء اور دانشوروں کو متحرک و فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 630749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش