0
Wednesday 3 May 2017 14:28

کراچی والوں ہوشیار باش، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

کراچی والوں ہوشیار باش، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوش خبری سنا دی، میٹ آفس کے مطابق شہر کا موسم آج بھی خوشگوار رہے گا، جب کہ درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو اچھی خبر سنا دی، میٹ آفس کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی خوشگوار رہے گا، جب کہ درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، راولپنڈی، اسلام آباد، فاٹا، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور سرگودھا میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور آندھی کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 633050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش