0
Wednesday 3 May 2017 20:53

لاڑکانہ اور رائے ونڈ والے حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں، میاں مقصود احمد

لاڑکانہ اور رائے ونڈ والے حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں، میاں مقصود احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر میاں مقصود احمد نے فیصل آباد میں مختلف اضلاع کے امراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ اور رائے ونڈ والے حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں، اورنج ٹرین اور میٹرو بسوں پر کھربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، جبکہ ہسپتالوں میں مریض سسک رہے ہیں، جماعت اسلامی ہی یوتھ کے ذریعے آئندہ الیکشن میں بڑی تبدیلی لائے گی۔ المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار فیصل آباد میں ڈویژن کے ضلعی امراء اور جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں مقصود نے کہا کہ پاکستان میں 67 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، لیکن حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے وہ مایوسی کا شکار ہیں، جن سیاسی جماعتوں کے اپنے اندر جمہوریت نہیں وہ جمہوریت کا راگ الاپ کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، پانامہ لیکس، دبئی لیکس اور وکی لیکس نے ان لٹیروں کو بے نقاب کر دیا ہے، جماعت اسلامی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ کمر توڑ مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، حکمران عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، سبز باغ دکھا کر عوام سے ووٹ مانگنے والوں نے ملک کو کنگال اور قوم کو بدحال کر دیا ہے، عوام روایتی سیاستدانوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 633219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش