0
Monday 8 May 2017 17:54

بھارت کا امن دشمن رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، علامہ ریاض شاہ

بھارت کا امن دشمن رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت خیبر پختونخواہ کے ناظم اعلیٰ حافظ محمد زبیر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مذہب کو توڑنے نہیں جوڑنے والی قوت بنانا ہو گا، افغانستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بھارت کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں، بھارت کا امن دشمن رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، پاک افغان سرحد پر کشیدگی قوم کیلئے باعث تشویش ہے، افغانستان کی حکومت بین الاقوامی باڈر کو تسلیم کرے اور پاکستان میں دراندازی سے باز رہے، افغانستان سرحدی خلاف ورزیوں کے ذریعے امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ قومی قائدین بھارت کی پاکستان مخالف سازشوں کے مقابلہ کیلئے متحد ہو جائیں، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور تحفظ کیلئے قوم پُرعزم ہے، پاکستان تا قیامت قائم رہنے کیلئے بنا ہے، 27ویں رمضان المبارک کو بننے والے پاک وطن کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اہلسنّت پاکستان کو عظیم تر بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، پاکستان کی سالمیت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔
خبر کا کوڈ : 634740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش