0
Sunday 14 May 2017 20:55

ملک میں مالی، اخلاتی اور سیاسی کرپشن کرنیوالوں کا راج ہے، ثروت اعجاز قادری

ملک میں مالی، اخلاتی اور سیاسی کرپشن کرنیوالوں کا راج ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لیجانا ہے تو حکمرانوں کو قول و فعل میں تضاد ختم کرنا ہوگا، جمہوری حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی، مسائل میں اضافہ اور کرپشن کے تحفے دیئے ہیں، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا عذاب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ملک میں مالی، اخلاتی اور سیاسی کرپشن کرنیوالوں کا راج ہے، ایسے حکمران بھلا عوام کی کیا خدمت کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت کراچی پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمران گناہوں سے توبہ کرکے نیت اچھی کرلیں تو معاشی استحکام آجائیگا، جھوٹے وعدے اور دلاسے سے مسائل حل نہیں بلکہ ان میں اضافہ ہوتا ہے، کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، کرپشن کے باعث پیدا ہونیوالا بچہ بھی 22 ہزار کا مقروض ہوتا ہے، ملک کو نوچ نوچ کر کھانے والے عیش و عشرت کی زندگی گذار رہے ہیں، ان کے خلاف کوئی قانون کی گرفت کرنیوالا نہیں ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام تعلیم، انصاف، صحت اور روزگار چاہتے ہیں، مگر مظلوم غریب عوام ان سے محروم ہیں، جو جمہوریت کے خلاف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے دین کو نکال دیا جائے تو چنگیزیت رہ جاتی ہے اور آج ملک میں چنگیزیت کی سیاست کا دور دورہ ہے، عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر نہیں ہے، حکمرانوں نے تعلیم، صحت اور انصاف کو امیر اور غریب میں تقسیم کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سودی نظام عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، قرآن و سنت کی روشنی میں سود کا کاروبار حرام ہے، سود لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں، علماء کرام سود کے کاروبار کے حوالے سے حکمرانوں کو آئینہ دکھائیں، تاکہ سود کی لعنت سے ملک کو نجات دلائی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 636792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش