0
Tuesday 16 May 2017 21:56

فیصل آباد، سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر فدا حسین کو شہید کرنیوالا ملزم تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فیصل آباد، سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر فدا حسین کو شہید کرنیوالا ملزم تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے سب انسپکٹر کو شہید کرنے والے ملزم کا ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی نے تین روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں تعینات سب انسپکٹر فدا حسین کو شہید کرنے کے مقدمہ میں ملوث 501 گ ب تاندلیانوالہ، فیصل آباد کے رہائشی فہیم اکرم کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا، جس کی گرفتاری کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج خلیل ناز نے اس کی شناخت پریڈ کروا نے کا حکم دیا تھا۔ عدا لتی احکامات کے بعد دہشت گرد کی شناخت پریڈ سینٹرل جیل میں عمل میں لائی گئی، جس کے بعد سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کو قانون کے مطابق جیل انتظامیہ سے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کیلئے سیشن کورٹ میں قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے اسکا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، فاضل عدالت نے دہشت گرد کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کی تحویل میں دیدیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 637431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش