0
Friday 19 May 2017 13:52

اراکین سندھ اسمبلی نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا

اراکین سندھ اسمبلی نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور ہوگیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ اور اسپیکر اسمبلی کی تنخواہ 70 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کے تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا گیا جو بغیر کسی احتجاج اور شور شرابے کے متفقہ طور پر منظور ہوگیا۔ سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والے بل میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیروں سمیت تمام اراکین کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ ہوجائے گا، جس کے بعد اراکین کی تنخواہ چوبیس ہزار سے بڑھ کر 25 ہزار، 10 ہزار فون الاؤنس، 15 ہزار مرمتی الاؤنس، 45 ہزار گھر کا الاؤنس اور پندرہ ہزار روپے یوٹیلیٹی الاؤنس ہوجائے گا۔ بل کے مطابق بیرون کراچی سے آنے والے اراکین کو 5 ہزار روپے رہائشی الاؤنس کے سالانہ 2 لاکھ روپے بھی ادا کئے جائیں گے، جبکہ سندھ اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کو وزیر کا درجہ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نئے بل کے تحت وزیراعلیٰ سندھ کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ، اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 70 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 60 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ چالیس ہزار ورپے تک پہنچ جائے گی۔ صوبائی وزراء کو 75 ہزار روپے تنخواہ کے ساتھ، یوٹیلیٹی بلز، میڈیکل، پانچ سو لیٹر پٹرول، سرکاری گاڑی، ڈرائیور اور گاڑی کی مرمت کے ساتھ نئے پارٹس کی خریداری کے لئے پچاس ہزار روپے ماہانہ الاﺅنس دیا جائے گا۔ صوبائی وزیروں کو 55 ہزار روپے رہائشی الاﺅنس کے ساتھ گھر کی مرمت کے لئے ماہانہ 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 638268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش