0
Friday 8 Apr 2011 01:50

ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کا پشاور میں دھرنے کا اعلان

ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کا پشاور میں دھرنے کا اعلان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کے خلاف تیئس اور چوبیس اپریل کو پشاور میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ دھرنے کے ذریعے نیٹو فورسز کیلئے سپلائی لے جانے والی شاہراہ کو بلاک کیا جائے گا۔ ریمنڈ ڈیوس پر کیس چلایا جانا ازحد ضروری تھا اس سے تحقیقات کی جاتیں تو مزاروں پر حملوں اور شیعہ سنی فسادات کی وجوہات کا پتہ چل سکتا تھا۔ انہوں نے 2008ء کے عام انتخاب کو جمہوری فراڈ قرار دیا اور کہا کہ انھوں نے انتخابی فہرست کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نادرا کی فہرست کے مطابق تین کروڑ 74 لاکھ ووٹ بوگس تھے۔

خبر کا کوڈ : 63888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش