0
Sunday 21 May 2017 22:49

ڈاکٹر حسن روحانی کو صدر منتخب ہونے پر جے یو پی کے مرکزی صدر اعجاز ہاشمی کی مبارکباد

ڈاکٹر حسن روحانی کو صدر منتخب ہونے پر جے یو پی کے مرکزی صدر اعجاز ہاشمی کی مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے علامہ حسن روحانی کو دوبارہ ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے پاکستان اور ایران کے درمیان ماضی کی محبتیں بحال ہوں گی اور غلط فہمیاں دور ہوں گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز سے حسن روحانی، ابراہیم رئیسی اور دیگر امیدواروں کے درمیان صدارتی انتخاب کیلئے مقابلہ واضح کرتا ہے کہ ایرانی قوم میں جمہوری طرز حکومت اور علماء کی مقبولیت موجود ہونے کیساتھ انتہا پسندی کی بجائے قوم ترقی اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے، جیسے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ حسن روحانی کی قیادت میں ایران نے نیوکلیر ڈیل کرکے اقتصادی پابندیاں ختم کروائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور ایران نہ صرف برادر اسلامی ممالک ہیں، بلکہ وفادار ہمسائے بھی ہیں، جن کے درمیان توحید و ایمان اورمضبوط ثقافتی رشتے بھی پائے جاتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشتگردی کے نام پر فساد کا خاتمہ کیا جائے۔ اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ایران، پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنیوالا ملک ہے، جس نے سفارتی محاذ پر پاکستانی موقف کی ہمیشہ حمایت کی، 1965ء کی جنگ میں ایران کی امداد کو پاکستانی کبھی نہیں بھلا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اسلامی ممالک کے درمیان غلط فہمیاں جو بھی ہیں، انہیں دور کیا جانا چاہئے تاکہ ماضی کی محبتیں واپس لو ٹ آئیں اور تلخیاں ختم ہوں۔
خبر کا کوڈ : 639069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش