0
Tuesday 30 May 2017 11:09

عالمی قوتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، ایاز ظہیر ہاشمی

عالمی قوتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، ایاز ظہیر ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ھم آہنگی حکومت پاکستان کے زیراہتمام "پاکستان میں امن کی ضرورت" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں مرکزی چیئرمین نیشنل قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ھم آہنگی سید ایاز ظہیر ہاشمی، اقلیتی رہنماء خلیل کامران اور مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے شرکت کی اور پاکستان میں امن کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا کہ آج پوری دنیا کو امن کی ضرورت ہے اور پاکستان کی ترقی اور استحکام امن کے بغیر ممکن نہیں، امن کیلئے تمام پاکستانی قوم کو گروہوں اور فرقہ بندیوں سے نکل کر سب سے پہلے انسانیت اور ایک پاکستانی کی حیثیت سے اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے ہندو، عیسائی اور دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو ایک دوسرے کیساتھ عملی اخوت اور بھائی چارے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الااقوامی قوتیں اسلام دشمن ہیں اور وہ ملک پاکستان میں سب کو ایک دوسرے سے لڑوا کر بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، اس لئے ہمیں مل جل کر رہتے اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، یہ کام اخوت اور بھائی چارے کے بغیر ممکن نہیں، ہمیں بحیثیت قوم ملک کی ترقی اور امن کیلئے کام کرنا چاہیے تاکہ ہمارا ملک پاکستان خوشحال ہو۔ سیمینار کے اختتام پر مرکزی چیئرمین ایاز ظہیر ہاشمی نے ضلع لاہور کی باڈی کا اعلان کیا اور نومنتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے جس میں ضلع لاہور کے چیئرمین حافظ راشد منہاس، وائس چیئرمین عبدالغنی خاں، وائس چیئرمین ولایت علی بیگ، وائس چیئرمین رانا حبیب، وائس چیئرمین حافظ مقبول، صدر لاہور ارشد علی گجر، چیف کوارڈنیٹر حافظ فرحان، جنرل سیکرٹری رانا جمشید، سینئر نائب صدر عباس خان، میڈیا کوارڈنیٹر چودھری طالب، مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب اقتداد علی ثاقب شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 641722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش