0
Tuesday 6 Jun 2017 16:00

افغان صدر کی طالبان کو دفتر کھولنے کی مشروط پیشکش، حکومت گرانے نہیں دیں گے، اشرف غنی

افغان صدر کی طالبان کو دفتر کھولنے کی مشروط پیشکش، حکومت گرانے نہیں دیں گے، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو افغان حکومت گرانے نہیں دیں گے، پاکستان سے امن کے خواہاں ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا، اجلاس کے شرکاء نے کابل اور برطانیہ حملے کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن اجلاس کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ اور امن کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو حکومت انہیں دفتر کھولنے کی جگہ فراہم کرے گی۔ افغان صدر نے کہا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے کے لئے طالبان کے پاس یہ آخری موقع ہے۔ اشرف غنی نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے مضبوط تعلقات افغان حکومت کی پالیسی ہے۔
خبر کا کوڈ : 643664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش