0
Thursday 8 Jun 2017 23:12

دہشتگردی کی حالیہ کارروائی ایرانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتی، علامہ ناظر تقوی

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ تہران میں ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینیؒ کے مزار پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، دہشتگردی کی یہ کارروائی ایرانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتی، دہشتگردوں کا یہ حملہ انتہائی بذدلانہ اقدام ہے، جس کا مقصد تہران میں افراتفری اور امن و امان کو سبوتاژ کرنا اور ماہ مبارک رمضان کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کو تنہاء کرنے کے حوالے سے جاری بیان اور ایران میں دہشتگردی کی کاتروائی کا ہونا اس بیان کا تسلسل ہے۔

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے دیرینہ دشمن ہیں، جن کی ہمیشہ سے ہی کوشش رہی ہے کہ ایرانی انقلاب کو ختم کر دیا جائے اور پوری دنیا میں اسرائیل اور اس کے حقوق کو مسلمانوں پر مسلط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات نے اسرائیل، امریکا اور سعودی عرب کا چہرہ پوری دنیا میں عیاں کر دیا ہے، دراصل یہ حملہ اسلام دشمن قوتوں کی ناکامی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے، جسے پوری دنیا کے مسلمان اتحاد اور وحدت کے ذریعے ناکام بنائیں گے، ساتھ ہی ساتھ تمام مسلم ممالک کو بھی چاہیئے کہ متحد ہو کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں، تاکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جا سکے اور ان اسلام دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملائے جا سکیں، دہشتگردوں کا کسی مذہب یا فر قے سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ استعمار کے ایجنٹ ہیں۔

خبر کا کوڈ : 644357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش