0
Saturday 10 Jun 2017 18:00

طیبہ تشدد کیس، ملزم راجہ خرم علی اور اہلیہ ماہین ظفر کیخلاف چارج شیٹ جاری

طیبہ تشدد کیس، ملزم راجہ خرم علی اور اہلیہ ماہین ظفر کیخلاف چارج شیٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کے مرکزی ملزمان راجہ خرم علی خان اور انکی اہلیہ ماہین ظفر کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی۔ طیبہ تشدد کیس کی انکوائری مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے راجہ خرم علی خان اور انکی اہلیہ ماہین ظفرکے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو چھ جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ ان چھ جرائم کی تفصیل کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج اور انکی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ طیبہ کو حبس بےجا میں رکھا۔ کم سن ہونے کے باوجود طیبہ کو گھر پر ملازمہ رکھا گیا۔ چارج شیٹ کے مطابق، طیبہ کے ہاتھوں اور انگلیوں پر گہرے زخم کے نشانات پائے گئے اور اس کے ہاتھ کو جلایا بھی گیا ہے۔ ماہین ظفر کی جانب سے طیبہ کو دھمکایا گیا کہ وہ تشدد کے حوالے سے کسی کو کچھ نہ بتائے۔ چارج شیٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راجہ خرم علی خان اور انکی اہلیہ نے طیبہ کے علاج میں کوتاہی برتی، اہلیہ کو بچانے کے لیے راجہ خرم علی خان نے طیبہ کو غائب کیا۔ کیس کی مزید کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کریں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 644822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش