0
Tuesday 12 Apr 2011 15:13

نوشکی میں دو بم دھماکے، 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

نوشکی میں دو بم دھماکے، 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
نوشکی:اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی اور سیندک پراجیکٹ کے آئل ٹینکر پر بم حملے، ایف سی کے چار اہکاروں سمیت ایک راہگیر زخمی۔ گذشتہ روز نوشکی قومی شاہراہ پر پل کے نیچے نامعلوم افراد نے سیندک پروجیکٹ کے آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کے لئے بم نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے پل تباہ جبکہ آئل ٹینکر محفوظ رہا۔ مذکورہ دھماکے کے فوراً بعد نوشکی خی غار پل کے قریب ایف سی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی افسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ دھماکہ کی زد میں آکر راہگیر غلام یاسین بھی زخمی ہو گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عوام کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ جبکہ دونوں دھماکوں کی ذمہ داری جی آر اے نے قبول کرلی۔
خبر کا کوڈ : 64788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش