0
Thursday 24 Mar 2011 13:26

کوئٹہ، راکٹ حملوں میں 4 افراد جاں بحق،DSP سمیت 18 زخمی

کوئٹہ، راکٹ حملوں میں 4 افراد جاں بحق،DSP سمیت 18 زخمی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے یکے بعد دیگرے 3 راکٹ حملوں میں ٹریفک پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ ڈی ایس پی سمیت 18 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بدھ کو یکے بعد دیگرے شہر کی جانب 3 راکٹ داغے جن میں ایک راکٹ چمن پھاٹک پر ایک مکان کے گیٹ پر گرا جبکہ دوسرا ڈبل روڈ پر خالق آباد میں ایک مکان کی چھت پر گرا، جس سے چھت کو نقصان پہنچا تاہم دونوں راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تیسرا راکٹ سریاب پھاٹک پر ہجوم میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں سریاب پھاٹک پر ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس انسپکٹر صفدر، دالبندین کے رہائشی 2 افراد محمد صادق، ضیاءالحق اور ایک 14 سالہ لڑکا عصمت اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ راکٹ حملے کی زد میں آکر ڈی ایس پی عبد الرزاق، سب انسپکٹر محمد سلیم، سپاہی اسلم، لطیف اور بارکزئی سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
راکٹ حملے کی زد میں آ کر ٹریفک پولیس کی ایک گاڑی سمیت 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کے بعد سریاب پھاٹک پر ہجوم تھا جبکہ کچھ دیر قبل ہی وی وی پی آئی موومنٹ ہوئی تھی جس کے پیش نظر پھاٹک پر پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری موجود تھی جبکہ وقوعہ کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ راکٹ حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا جو رات گئے تک جاری تھا۔ دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان ملک محمد اقبال اور کیپٹل سٹی پولیس افسر داﺅد جونیجو نے جائے وقوع اور سول اسپتال کا دورہ کیا۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب واقعہ کے بعد صوبائی دار الحکومت میںحفاظتی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کا قافلہ گزرنے کے بعد زور دار دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف پولیس افسران تھے۔
ادھرضلع لسبیلہ کے علاقے وندر سے پولیس کو 2 مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 61177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش