0
Thursday 22 Jun 2017 17:10

محکمہ ریونیو بلوچستان میں انقلابی اصلاحات کا نفاذ کیا، جعفر خان مندوخیل

محکمہ ریونیو بلوچستان میں انقلابی اصلاحات کا نفاذ کیا، جعفر خان مندوخیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ محکمہ ریونیو بلوچستان کو ایک چیلنج سمجھ کر اس کی وزارت کی باگ ڈور سنبھالی۔ تاکہ اس تباہ حال اور کرپشن سمیت دیگر خرابیوں کو دور کرکے اس کو صحیح سمت پر لائیں۔ ہم نے انقلابی اصلاحات کا نفاذ کیا اور آج ریونیو کو اپنے پاوں پر کھڑا کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر ریونیو جعفر خان مندوخیل نے اس سال کے کم ریونیو پر شدید تحفظات اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ سے پوچھا کہ اس سال ٹارگٹ کیوں پورا نہیں ہوا ہے اور ایسا ہونا ہمارے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ جعفر مندوخیل نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اس سال کے کم ریونیو کے ذمہ داروں کے خلاف فوری اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ آج بھی کچھ ایسے عناصر موجود ہیں، جو ہمارے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد نہیں چاہتے ہیں۔ انہی عناصر کی وجہ سے اس سال ریونیو ٹارگٹ کم آیا، جبکہ اس سے پچھلے سال کوئٹہ تحصیل نے ریکارڈ ریونیو 27 کروڑ روپے وصول کئے تھے۔ مگر اس سال ایسا نہیں ہوا، جو کہ بدترین غفلت اور ہماری اصلاحات کے خلاف سازش ہے۔ اس پر محکمہ ریونیو نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ گذشتہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی پر جو ٹیکس عائد کئے گئے تھے، اس کا بھی ہمارے ٹارگٹ پر اثر ہوا ہے اور کچھ مقامی مداخلتوں سے بھی سیٹ اپ متاثر ہوا ہے۔ ان مداخلتوں سے ماتحت عملہ بھی پریشانی کا شکار رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 648112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش