0
Tuesday 27 Jun 2017 00:46

6 مسلمان ملکوں پر سفری پابندیاں، ٹرمپ کا حکم نامہ جزوی طور پر بحال

6 مسلمان ملکوں پر سفری پابندیاں، ٹرمپ کا حکم نامہ جزوی طور پر بحال
اسلام ٹائمز۔ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا سفری پابندیوں کا حکم نامہ جزوی طور پر بحال کر دیا۔ فیصلے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر ان غیر ملکیوں پر لاگو نہیں ہوگا جن کا کسی بھی امریکی شخص یا ادارے سے حقیقی تعلق ہے۔ ان افراد کے علاوہ دیگر تمام غیر ملکیوں کو اس حکم نامے پر عمل کرنا ہوگا۔ کیس کی سماعت اکتوبر میں پھر ہوگی۔ سپریم کورٹ نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے پناہ گزینوں پر جزوی پابندی عائد کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے ججوں کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر میں اس بات کا دوبارہ جائزہ لیں گے کہ آیا صدر ٹرمپ کی اس پالیسی کو جاری رہنا چاہیے یا نہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتظامی حکم نامے کے ذریعے چھ مسلمان ممالک سے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگائی ہے جسے وفاقی عدالت نے کالعدم قرار دیا تھا۔ جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق اعلٰی امریکی عدالت نے چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حکمنامہ بحال کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لئے 2 اکتوبر کی تاریخ دی ہے، تب تک یہ حکم نامہ جزوی طور پر لاگو رہے گا۔ پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل ہیں۔ حکم نامہ 6 مارچ کو جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت تین ماہ کے لئے ان چھ ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ چار ماہ کے لئے تارکین وطن بھی امریکہ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ دو وفاقی عدالتوں کی جانب سے صدارتی حکم نامے کو معطل کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 648841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش