0
Tuesday 27 Jun 2017 22:17

سرینگر میں طلباء و طالبات کا نعتیہ اور حسن قرات کا ایک انعامی مقابلہ منعقد

سرینگر میں طلباء و طالبات کا نعتیہ اور حسن قرات کا ایک انعامی مقابلہ منعقد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر الجبار ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سرینگر میں طلباء و طالبات کا نعتیہ اور حسن قرات کا ایک انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ محفل میں مقامی دانشوروں، علماء، ادیبوں اور زندگی کے دیگر طبقوں سے وابستہ حضرات نے حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے انعامی مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹرسٹ کے سینئر کارکن فیاض احمد بٹ نے ٹرسٹ کے طریقہ کار، مقصد اور مستقبل کے پروگرام سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہم طلباء میں قران خوانی اور نعت خوانی کے جزبے کو مستحکم اور اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اسے کشمیر کی منفرد تہذیب اور تمدن کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فن میں ریاست کی ایک قدیم اور منفرد پہچان ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مہمان گرامی کی کاوشوں کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر حسن قرات اور نعت خوانی میں ممتاز پوزیشن حاصل کرنے والوں کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔
خبر کا کوڈ : 648954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش