0
Thursday 29 Jun 2017 22:34

پارا چنار دھرنے کے شرکاء کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں، نئیر بخاری/ فرحت اللہ بابر

پارا چنار دھرنے کے شرکاء کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں، نئیر بخاری/ فرحت اللہ بابر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری اور سینیٹر فرحت اللہ بابر نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور سانحہ پارچنار کے حوالے سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر نئیر حسین بخاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارا چنار دھرنے کے شرکاء کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پاس فاٹا اور پاراچنار کے حوالے سے کوئی اختیار نہیں، یہ علاقے براہ راست صدر مملکت کے پاس آتے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے وفد کو پاراچنار جانے سے روکنے کے عمل کی بھی قبل مذمت کی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پاراچنار میں ریاستی ادارے تحفظ کی فراہمی میں ناکام ہوچکے ہیں، فوج کی نگرانی میں کرم ملیشیاء کو پاراچنار واپس لایا جائے، تاکہ حفاظتی انتظامات مضبوط ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو پاراچنار نہ جانے دینے کی ریاستی پالیسی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو پارا چنار جا کر متاثرین کے مطالبات کی منظوری دینی چاہئے۔ سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ انہیں پارا چنار جانے سے روک دیا گیا ہے، جو ظلم کی انتہا ہے، اس سلسلے میں میں ایوان بالا میں قرارداد پیش کروں گا، انہوں نے کہا کہ ان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پارا چنار کے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 649489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش