0
Monday 3 Jul 2017 19:46

لوئر دیر، ملاکنڈ یونیورسٹی پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

لوئر دیر، ملاکنڈ یونیورسٹی پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ یونیورسٹی پر حملے میں ملوث دہشت گرد واجد کو گرفتار کر لیا ہے، جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم واجد ولد سلطان ساکن شموزئی کو اسبنڑ بازار لوئر دیر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے 2009ء میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چکدرہ میں واقع ملاکنڈ یونیورسٹی پر حملہ کیا تھا، جس میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے جبکہ ملزمان فرار ہوتے وقت یونیورسٹی کی ملکیت 2 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 650509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش