0
Tuesday 4 Jul 2017 19:57

پاکستان اپنی شہ رگ کشمیر کے بغیر کبھی بھی مکمل نہیں ہو سکتا، ثروت اعجاز قادری

پاکستان اپنی شہ رگ کشمیر کے بغیر کبھی بھی مکمل نہیں ہو سکتا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آنکھ بند کرنے کی بجائے بھارتی مظالم بند کرائے، کشمیریوں کی قربانیوں پر آنکھیں بند کرنا ظلم و بربریت کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، پاکستان کی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت کشمیر سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرے، اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ ملنا اقوام متحدہ کیلئے سوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتار کر مقبوضی کشمیرکے مسلمانوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلائے، کشمیری مسلمانوں کو آزادی دیئے بغیر خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہو سکتا، اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط کو فوری ختم کرائے، پاکستان سنی تحریک حکومت کے ساتھ مل کر کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کرا کر دم لے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر کا بہترین حل مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے تلاش کیا جا سکتا ہے، مگر افسوس کے مسلمان دنیا بھر میں تنہائی اور احساس محرومی کا شکار ہیں، اقوام متحدہ کو امریکی باندی بنا دیا گیا ہے، کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے، ورنہ بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا، پاکستان اپنی شہ رگ کشمیر کے بغیر کبھی بھی مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی بجائے دہشتگردی اور جارحیت کر رہا ہے، نہتے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ معمول بن چکی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے حقوق غصب کرکے ان سے جینے کا حق چھین رہا ہے، جو سراسر ظلم و بربریت اور انسانیت کی تذلیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی بھارتی دہشتگردی کے خلاف نہ صرف آواز بلند کریں اور بھارت پر اقتصادی پابندی عائد کرکے مسئلہ کشمیر کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 650791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش