0
Friday 7 Jul 2017 10:57

پنجگور، وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر حملہ

پنجگور، وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ پنجگور میں نامعلوم افراد نے بلوچستان کے وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر راکٹوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نیشنل پارٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور طاہر بزنجو کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد نیشنل پارٹی کو عوامی رابطہ مہم سے روکنے اور جمہوری جدوجہد سے ہٹانے کی کوشش ہے۔ منفی اور پرتشدد ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ قومی حقوق کے حصول کیلئے جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ لیویز حکام کے مطابق نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ ساتھی رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پنجگور سے پروم میں سیاسی جلسہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ قافلے میں پچیس سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔ جسکی حفاظت پر پولیس اور لیویز کے علاوہ ایف سی اہلکار بھی مامور تھے۔ راستے میں ایران سرحد سے ملحقہ پنجگور کے علاقے دز پروم میں قریبی پہاڑ پر گھات لگائے مسلح افراد نے قافلے پر یکے بعد دیگرے چار راکٹ فائر کئے۔ جو قافلے سے پچاس گز کے فاصلے پر گرے۔ حملہ آوروں نے چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ قافلے کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر پنجگور عبدالجبار بلوچ کے مطابق حملے میں صوبائی وزیر سمیت تمام لوگ محفوظ رہے۔
خبر کا کوڈ : 651381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش