0
Friday 14 Jul 2017 20:39

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد وزرا، افسران اور خود شریف برادران ملک سے بھاگنے کی تیاریوں میں ہیں، عرفان الحسن خان

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد وزرا، افسران اور خود شریف برادران ملک سے بھاگنے کی تیاریوں میں ہیں، عرفان الحسن خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ شمالی پنجاب کے صدر عرفان الحسن خان ایڈووکیٹ نے میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ میں نامزد حکومتی وزراء اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو ای سی ایل میں شامل کرکے ملک سے فرار ہونے سے روکا جائے۔ میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صوبائی رہنماء کا کہنا تھا کہ پانامہ جے آئی ٹی میں اپنے خلاف ثبوت دیکھ کر حسن نواز اور حسین نواز چپکے سے ملک سے باہر چلے گئے ہیں، جبکہ مریم نواز بھی بالکل خاموش ہے، ان حالات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد وزرا، پولیس افسران اور خودشریف برادران ملک سے بھاگنے کی تیاریوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کرداروں کے چہرے بھی بے نقاب ہوچکے ہیں اور قوم جلد ان کو قصاصِ شہداء میں پھانسی کے پھندے پر جھولتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 653337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش