0
Friday 15 Apr 2011 23:52

صوبے کی زمین کا ایک انچ حصہ بھی کسی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جائے گا، بشیر احمد بلور

صوبے کی زمین کا ایک انچ حصہ بھی کسی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جائے گا، بشیر احمد بلور
پشاور:اسلام ٹائمز۔سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کی زمین کا ایک انچ حصہ بھی کسی دوسرے صوبے کو نہیں دے گی۔ جمعہ کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایم پی اے مفتی کفایت اللہ کی جانب سے پوچھے گئے ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بابو سرٹاپ سے جل کھڈ تک کا علاقہ ضلع مانسہرہ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پچھلے دو سالوں سے چلاسیوں کو اس علاقے میں پولو میچ منعقد کرنے نہیں دیا، وہاں ڈی سی او اور پولیس صوبائی حکومت کے زیر نگرانی میں آتے ہیں اس لئے یہ سوال پیدا نہیں ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان یا سکردو والے لوگ مذکورہ علاقے کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ وہ بھی ہمارے بھائی ہیں لیکن یہ ہمارا حق ہے اور یہ علاقہ ہمارے صوبے کی زمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ وہاں پر ایک ریسٹ ہاوس بنایا جائے تا کہ اس تنازعہ کا پائیدار حل نکل سکے اور وہاں پر ٹورازم سیکٹر کو فروغ حاصل ہو۔
خبر کا کوڈ : 65509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش