0
Tuesday 25 Jul 2017 20:52

کسی قسم کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی زبردست مزاحمت کریگی، میاں مقصود احمد

کسی قسم کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی زبردست مزاحمت کریگی، میاں مقصود احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جہاد فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکا ہے، چوروں کا بے رحمانہ احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے، کئی دہائیوں سے اس ملک پر کرپٹ حکمرانوں نے حکومت کے لئے باریاں لگا رکھی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ کسی قسم کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو زبردست مزاحمت کریں گے، اداروں اور عدالتوں کے ساتھ محاذ آرائی یا تنقید غلط حرکات ہیں، جے آئی ٹی کی کرپشن کے سلسلہ میں کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میاں نوازشریف اب صادق اور امین نہیں رہے، ملک میں تبدیلی اور احتساب کا عمل جاری و ساری رہنا ضروری ہے، میاں محمد نواز شریف کے جانے سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور کسی قسم کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے اگر وزارت عظمیٰ واپس لے لی گئی یا وہ مستعفی ہوگئے تو مسلم لیگ نون ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 656131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش