0
Sunday 17 Apr 2011 14:55

حکومت،دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے،ثروت اعجاز،استحکام پاکستان سنی کانفرنس تحفظ پاکستان کی جدوجہد کا تسلسل ہے،حنیف طیب

حکومت،دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے،ثروت اعجاز،استحکام پاکستان سنی کانفرنس تحفظ پاکستان کی جدوجہد کا تسلسل ہے،حنیف طیب
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے سربراہ اور وائس چیئرمین سنی اتحاد کونسل محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی بقاء و استحکام کے لیے کام کرنے والوں کو روکا جائے گا تو انتہا پسند دہشت گردوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ حکومت محب وطن قوتوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں بند کرے، استحکام پاکستان سنی کانفرنس 17 اپریل کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہو گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور روانگی سے قبل مرکز اہلسنت پر گلبرگ ٹاؤن سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ حکومت اور حکومتی جماعتوں کا مسئلہ ہے، جب یہ جماعتیں ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں سنجیدہ نہیں ہیں تو پھر حکومت سے باہر جماعتیں کونسی طاقت کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ کو ختم کر سکتی ہیں۔ حکومت دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔
ادھر کراچی میں سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے استحکام پاکستان سنی کانفرنس لاہور کو تحفظ پاکستان کی جدوجہد کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان کے رہنماؤں کے وارثین اپنے وطن کے تحفظ، استحکام، اور ترقی کا عزم لیے میدان عمل میں اتر پڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اولیاء اللہ کی سرزمین اور عشاقان رسول ص کا وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی کانفرنس کا مقصد و نظریہ پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ کی طرف ایک اور قدم ہے، وطن عزیز کی سلامتی و ترقی نظام مصطفی ہی میں مضمر ہے۔ دنیا کے سارے نظام و قوانین انسانوں کے بنائے ہوئے ہیں، یقیناً خالق کائنات و مقصود کائنات کا بنایا ہوا نظام ہی فلاح و کامرانی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 65881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش