0
Sunday 6 Aug 2017 15:33

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نئی فورس "سوف" بنانے کا فیصلہ

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نئی فورس "سوف" بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے ممکنہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے فورس کا ایک نیا یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ممکنہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے فورس کا ایک نیا یونٹ "سوف" بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سپیشل فورس کا کام صرف پنجاب بھر میں دہشت گردوں پر کڑی نگاہ رکھنا ہے۔ فورس کے اہلکار صرف دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مخصوص ہوں گے اور صرف اسی کی تدارک کیلئے کام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ فورس سول یونیفارم اور یونیفارم دونوں حالتوں میں کام کرئے گی اور خود ہی دہشتگردوں کی ریکی کرکے ان کی گرفتاری کیلئے کام کرئے گی۔ فورس کے قیام کیلئے فائل ورک پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 658982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش