0
Thursday 10 Aug 2017 19:03

ملک میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہیں، علامہ ناظر تقوی

ملک میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہیں، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناطر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ دیر میں فوجی آپریشن کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے میں شہید ہونے والے میجر اور پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر اُن کے لواحقین سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے ان بزدلانہ حملوں سے ہماری فورسز کے جوانوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں ہونگے، دہشتگردی جو ایک ناسور بن چکی ہے، اس کو پاک فوج اور ہماری عوام مل کر شکت دیں گے، ان بزدل دہشتگردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو اب ملک بھر میں شکست کا سامنا ہے، اس شکست سے بچنے کیلئے یہ ان بذزدلانہ حملوں کا سہارا لے رہے ہیں، ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے فورسز کے جوان ہماری قوم کا فخر ہیں۔

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ جشن یوم آزادی نزدیک ہے، ہمیں ایک بار پھر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح سے تجدید عہد کرنا ہوگا اور وہ پاکستان جس کا تصور قائداعظم نے پیش کیا تھا، اس پاکستان کے چہرے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور اس ملک میں تمام امت مسلمہ کے درمیان مثالی اتحاد موجود ہے، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں یہاں پر سبز ہلالی پرچم کے تلے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں ہم نے پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کیا تھا اور دشمن کو دندان شکن جواب دیا تھا، آج بھی پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ صوبائی صدر ایس یو سی نے کہا کہ آج بھی ہم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور وہاں پر چلنے والی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر پاکتسان کا حصہ بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 660099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش