0
Friday 12 Jun 2009 10:52

ایران:صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہو رہی ہے

ایران:صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہو رہی ہے
تہران:ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے جس میں چار کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔صدارتی انتخاب میں چار امیدوار میدان میں ہیں۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور میر حسین موسوی کے درمیاں سخت مقابلے کی توقع ہے۔رائے عامہ کے جائزوں اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق صدارتی انتخاب میں اصل مقابلہ موجودہ صدر محمود احمدی نژاد اور سابق وزیر اعظم میر حسین موسوی کے درمیان ہے جبکہ سابق اسپیکر مہدی کروبی اور پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی بھی میدان میں ہیں۔انتخابات میں چار کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان ہفتے کو کیے جانے کا امکان ہے۔ ایرانی آئین کے مطابق جیت کے لئے صدارتی امیدوار کو کاسٹ ووٹوں کے 50 فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہیں تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان ایک ہفتے بعد فیصلہ کن مقابلہ ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 6602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش