0
Monday 18 Apr 2011 14:47

امریکا شام کی اپوزیشن کو خفیہ طور پر رقم فراہم کر رہا ہے، وکی لیکس

امریکا شام کی اپوزیشن کو خفیہ طور پر رقم فراہم کر رہا ہے، وکی لیکس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا شام کی اپوزیشن کو خفیہ طور پر رقم فراہم کر رہا ہے۔ وکی لیکس کی جاری کردہ خفیہ دستاویزات کے مطابق امریکی حکومت شام کی اپوزیشن جماعتوں اور حکومت مخالف سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز کو ساٹھ لاکھ ڈالر فراہم کر چکی ہے۔ شام میں حکومت مخالف سیاسی جماعتوں اور ٹی وی چینلز کو رقم کی فراہمی سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں شروع ہوئی۔ اس وقت امریکا نے شام سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے۔ وکی لیکس سے جاری ہونے والی خفیہ امریکی دستاویزات کے مطابق رقم کی فراہمی اوباما انتظامیہ کے دور حکومت میں بھی جاری رہی۔ امریکی حکام نے ان دستاویزات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 66134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش