0
Tuesday 22 Aug 2017 23:37

ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ فنکشنل کو کثیر الجماعتی کانفرنس میں باضابطہ طور پر دعوت نہیں دی، سردار عبدالرحیم

ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ فنکشنل کو کثیر الجماعتی کانفرنس میں باضابطہ طور پر دعوت نہیں دی، سردار عبدالرحیم
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ فنکشنل کو کثیر الجماعتی کانفرنس میں باضابطہ طور پر دعوت نہیں دی جبکہ چھوٹی چھوٹی جماعتوں کو ان کے دفاتر اور گھروں میں جاکر دعوت دی گئی، اس ہی وجہ سے ہم نے ایم کیو ایم کی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اس کانفرنس کے انعقاد کا اصل مقصد یہ نظر آتا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا، مسلم لیگ فنکشنل تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے تیار ہے اس کے دروازے تمام جماعتوں کے لئے کھلے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی صفحوں سے پاکستان مخالف سوچ رکھنے والے افراد کو نکالنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ فنکشنل کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نند کمار، نئے نامزد کردہ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری اطلاعات کلیم شیخ، مرکزی چیف آرگنائزر کاشف نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں نے تو ایم کیو ایم پاکستان کی کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے جبکہ ہمارا معاملہ مختلف ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ فنکشنل کو باضابطہ دعوت نہیں دی تھی، جبکہ دوسری سیاسی جماعتوں کے گھروں اور دفاتر میں ایم کیو ایم کے وفود کانفرنس کی دعوت دینے گئے، ہم نے اس حوالے سے اپنی تذلیل سمجھی کیوں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی تیسری بڑی جماعت ہے، اس لئے ہم نے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 663416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش