0
Monday 28 Aug 2017 02:52

حقانی نیٹ ورک پاکستان میں پناہ لیے ہوئے ہے، رابن رافیل

حقانی نیٹ ورک پاکستان میں پناہ لیے ہوئے ہے، رابن رافیل
اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی سفیر، سی آئی اے کی تجزیہ کار رابن رافیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور فوجی تعاون کی وجہ سے امریکا اسے نظر انداز نہیں کر سکتا، افغانستان کی صورت حال کے باعث امریکا کو پاکستان کے ساتھ قابل عمل تعلقات رکھنے چاہئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی تھنک ٹینک کو دئیے گئے انٹرویو میں رابن رافیل کا کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیائی طور پر بہت اہم جگہ پر واقع ہے اور اس کے پاس دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے لیکن اس وقت سب سے بڑا مسئلہ افغانستان ہے اور افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کی وجہ سے امریکا پریشان ہے۔ سابق امریکی سفیر نے الزام لگایا کہ حقانی نیٹ ورک اس وقت بھی پاکستان میں پناہ لیے ہوئے ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے کوئی سرگرمی دکھائے۔
خبر کا کوڈ : 664773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش