0
Tuesday 5 Sep 2017 11:29

کیو ڈبلیو پی کا مردم شماری نتائج کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ

کیو ڈبلیو پی کا مردم شماری نتائج کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف بھرپور عوامی احتجاجی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، جبکہ کل جماعتی کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں فاٹا کی مردم شماری کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ پارٹی نے فاٹا کی مردم شماری اور 50 لاکھ کی آبادی کے اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فاٹا کے ساتھ اس قسم کی ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں، جبکہ پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔ دوسرے مرحلہ میں خیبر پختونخوا میں ہونے والی مردم شماری کے حوالہ سے تحفظات پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ مشترکہ طور پر وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 666545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش