0
Tuesday 5 Sep 2017 22:09

پاراچنار، علمدار سٹوڈنٹس فیڈریشن کا نیا کابینہ تشکیل، حلف اٹھالیاگیا

پاراچنار، علمدار سٹوڈنٹس فیڈریشن کا نیا کابینہ تشکیل، حلف اٹھالیاگیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں علمدار سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نئے کابینے سے علامہ فدا حسین مظاہری نے حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں مقامی طلباء کی تنظیم علمدار سٹوڈنٹس فیڈریشن کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے اراکین، عمائدین، علماء جبکہ مرکزی جامع مسجد پاراچنار کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر حسب سابق انتخابات کے ذریعے نئے کابینے کے اراکین کو منتخب کردیا گیا۔ جن سے علامہ فداحسین مظاہری نے حلف اٹھالیا۔ اس موقع پر علامہ فدا حسین مظاہری اور دیگر مقررین نے کہا کہ دنیا کی محبت سے اللہ نہیں ملتا لیکن انسانیت کی خدمت کرنے سے دنیا و آخرت دونوں مل جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نظام کو چلانے کے لئے ایک بہترین ڈنچاچے کی ضرورت ہوتی ہیں اور اس ڈنچاچے کو صحیح سمت میں چلانے کے لئے خلف برداری، خلوص نیت اور وطن سے محبت کی جذبے کی ضرورت ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ علمدار سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد پاراچنار کے مرکزی جامع مسجد کے سابق پیش امام شہید علامہ نواز عرفانی نے رکھا تھا۔ جس کے شہادت کے بعد پاراچنار کے عوام نے اس تنظیم کو قوت بخشی۔ اس تنظیم میں کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے طلباء سرگرم عمل ہیں۔ پشاور اور اسلام آباد میں اسکی ڈویژنل دفاتر موجود ہیں۔ جہاں کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 666701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش