0
Friday 22 Sep 2017 14:43

نیویارک، خالصتان تحریک کے حامی ہزاروں سکھوں کی نیویارک ٹائمز سکوائر پر آزادی کے حق میں ریلی

نیویارک، خالصتان تحریک کے حامی ہزاروں سکھوں کی نیویارک ٹائمز سکوائر پر آزادی کے حق میں ریلی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے جنیوا میں آزاد بلوچستان کی تشہیری مہم شروع کرنے کی سازش کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر سکھ بھی میدان میں آگئے اور امریکہ میں مظاہرے شروع کردیئے جس سے مودی سرکار دنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہو کر رہ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خالصتان تحریک کے حامی ہزاروں سکھوں نے نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں بھارت مخالف ریلی نکالی۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے نعرے بھی درج تھے۔ سکھوں نے اپنے مظاہرے کے دوران نہ صرف آزادی کا مطالبہ کیا بلکہ بھارت کو دہشتگرد ریاست اور سکھوں کی قاتل سٹیٹ قرار دیا۔ سکھ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ان پر جاری بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کرایا جائے اور 1984 کے گولڈن ٹیمپل واقعہ میں مارے جانے والے سکھوں کے اہلخانہ کی انصاف کی فراہمی میں مدد کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 671008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش