0
Sunday 24 Sep 2017 19:01

موجودہ ملکی صورتحال میں قومی سلامتی اور عوام کی سلامتی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، فاروق ستار

موجودہ ملکی صورتحال میں قومی سلامتی اور عوام کی سلامتی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہماری چند وکٹیں گرا کر جو خوش ہیں، انہیں خوش رہنے دیں، ہم ان کی خوشیاں خاک میں نہیں ملائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں قومی سلامتی اور پاکستان کے عوام کی سلامتی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، بوہری جماعت کے روحانی پیشوا کی کراچی آمد اس بات کا عندیہ ہے کہ یہاں جو بھی باتیں ہوں گی، ان سے اتحاد بین المسلمین کا پرچار ہوگا اور آج یہاں جو خطاب ہوا، اس کےاثرات پورے ملک پرمرتب ہوں گے اور جو لوگ ہم میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، وہ ناکام ہوں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں نوجوان شامل ہو رہے ہیں اور جو لوگ ہمارے قافلے میں ہم سفر بن رہے ہیں، وہ اتنے ہیں کہ گنتی ممکن نہیں، ہماری وکٹیں گرا کر جو خوش ہیں، انہیں خوش رہنے دیں، ہم ان کی خوشیاں خاک میں نہیں ملائیں گے، ہم مطمئن ہیں اور ہماری صفوں میں مکمل یکجہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف حیلوں اور بہانوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے آج تمام سینیٹرز کا اجلاس طلب کیا ہے اور اس میں انتخابی اصلاحات بل 2017ء کی حمایت کرنے والے سینیٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا اور متعلقہ سینیٹرز کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کیونکہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینا غلط اقدام ہے، جس کی کوئی معافی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 671639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش