0
Sunday 24 Sep 2017 19:50

ضلع رحیم یار خان کی حدود میں 73 مقررین کے داخلے پر پابندی، 22 کی زبان بندی کا حکم

ضلع رحیم یار خان کی حدود میں 73 مقررین کے داخلے پر پابندی، 22 کی زبان بندی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لئے 73 شعلہ بیان مقررین کا ضلع میں داخلہ بند اور 22 کی زبان بندی کا حکم جاری کردیا گیا، شعلہ بیان مقررین کی ضلع و زبان بندی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت نے پیشگی طور پر ضلع رحیم یارخان میں 73 شعلہ بیان مقررین کا محرم الحرام کے دوران ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جبکہ 22 مقامی شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں۔ ضلع بند شعلہ بیانوں میں کراچی کے اورنگزیب فاروقی، راوالپنڈی کے مولانا مسعود الحمن عثمانی، جھنگ کے مولانا محمد معاویہ اعظم، ملتان کے مولانا اللہ وسایا، بہاولپور کے جاوید اقبال، مولانا شمس الرحمن معاویہ، چیچہ وطنی کے مولانا محمد عالم طارق، مظفر گڑھ کے علی معاویہ بھائی بھائی، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مولانا محمد احمد لدھیانوی، خانیوال کے ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں، مظفرگڑھ کے مولانا عبدالخالد مظفر، لودھراں کے محمد نواز، مظفرگڑھ کے مولانا یحیی عباسی، شجاع آباد کے عبدالغفور حیدری، بہاولپور کے محمد اکرم اویسی، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مولانا عبیدالرحمن، کبیر والہ کے مولانا عبدالخالد رحمانی، ملتان کے مولانا عطاء الرحمن بخاری، فیصل آباد کے مولانا عطاء الرحمن فاروقی، ڈیرہ غازی خان کے عبدالغفور تونسوی، خانیوال کے مولانا منیر احمد، ملتان کے مولانا عطاء المہیمن بخاری، کروڑپکا کے مولانا ظفر اقبال، خیر پور سادات مظفر گڑھ کے مولانا اکرم سعیدی، کروڑپکا کے حافظ منظور احمد، احمدپور شرقیہ  کے مولانا عبداللہ خان، ملتان کے مولانا سلطان محمود، ملتان کے مولانا کفایت اللہ شاہ بخاری، لال مسجد اسلام آباد کے مولانا عبدالعزیز، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ریاض احمد جھنگوی، شور کوٹ جھنگ کے ابوبکر شاہ، جھنگ کے مسرور نواز جھنگوی، کبیر والا کے کلیم اللہ، میاں چنوں کے رب نواز معراج، فیصل آباد کے شبیر احمد عثمانی، سمندری فیصل آباد کے ریحان ضیاء فاروقی، سرگودھا کے مولانا محمد الیاس، لیہ کے مولانا سمیع اللہ، لاہور کے مولانا طاہر اشرفی، ملتان کے مولانا عزیز الرحمن درخواستی، راجن پور کے مولان سیف الرحمن درخواستی، خانیوال کے مولانا خالد محمود، اسلام آباد کے مولانا عطاء اللہ، ڈیرہ غازی خان کے قاری محمد یسین، لاہور کے مولانا نعیم بٹ، کراچی کے مولانا منیب الرحمن، سکھر کے مولانا حماد اللہ مدنی، کوئٹہ کے مولانا امان اللہ، پشاور کے مولانا محمد یوسف شاہ، پنوں عاقل کے مولانا عبدالخالق چاچڑ، کراچی کے مولانا محمد سعید ثاقب، کوئٹہ کے مولانا حسین حقانی، کوئٹہ کے مولانا عبدالباقر، کراچی کے مولانا طیب جوہری، لاہور کے مولانا تصدق حسین، خانیوال کے مولانا محمد شوکت، گوجرانوالہ کے مولانا عبدالعلیم یزدانی، ملتان کے سھیل عباس نقوی، احمدپور شرقیہ کے مفتی عابد حسین، فیصل آباد کے قلب عباس، لاہور کے محمد عباس، بھکر کے آغا علی حسین قمی، فیصل آباد کے کفایت حسین نقوی، فیصل آباد کے صفدر حسین بخاری، ڈیرہ غازی خان کے غضنفر عباس تونسوی، سرگودھا کے محمد حسین ڈھکو، جھنگ کے قمر ظہور ربانی، راولپنڈی علامہ ساجد حسین نقوی، ملتان کے علامہ تقی نقوی، ملتان کے شوکت حسین شوکت، فیصل آباد کے مولانا ضیاء الحسن، ملتان مولانا جعفر قریشی اور چوک یتیم خانہ لاہور کے خادم حیسن رضوی شامل ہیں۔ جبکہ ضلع رحیم یار خان کے مقامی شعلہ بیان مقررین جن کی زبان بندی کا حکم جاری ہے میں خان پور کے مولانا عبدالکریم ندیم، لیاقت پور کے قاری محمد اکرم، صادق آباد کے محمد امین مجاہد، خان پور کے عبدالوحید، رحیم یار خان کے مولانا فیض الرحمن، صادق آباد کے ثناء اللہ فاروقی، رحیم یار خان کے حماد اللہ مدنی، صادق آباد کے محمد شفیق معاویہ، لیاقت پور کے محمد اکرم خاکی، رحیم یار خان کے احسان اللہ شاہ، لیاقت پور کے شبیر احمد عباسی، لیاقت پور کے منیر احمد، راجن پور کلاں کے قاری محمد صدیق، صادق آباد کے غلام مرتضی حیدری، لیاقت پور کے محمد یعقوب، لیاقت پور کے ریاض حسین زرگر، رحیم یار خان کے محمد اصغر تقی، لیاقت پور کے محمد الیاس کھرل، صادق آباد کے رشید احمد سومرو، لیاقت پور کے انور حسین، لیاقت پور کے سجاد حسین نقوی اور لیاقت پور کے مولانا اسلم سلفی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 671647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش