0
Monday 25 Sep 2017 21:35

حضرت علیؑ کا طرزِ حکومت دنیا کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ ناظر تقوی

حضرت علیؑ کا طرزِ حکومت دنیا کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر اور معروف عالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی نے مسجد و امام بارگاہ امامیہ جے ون ایریا کورنگی نمبر 5 کراچی میں محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کا طرز حکومت دنیا کیلئے نمونہ عمل ہے کہ جس میں عدل کی بنیادوں کو مضبوط و مستحکم کیا اور اپنی حکومت میں کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرکے معاشرے میں قیام عدل کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ نے فرمایا کہ اگر پوری دنیا کی حکومت و اقتدار میرے قدموں میں رکھ دیا جائے اور مجھ سے کہا جائے کہ میں چینوٹی کو گندم کے دانے سے محروم کر دوں، تو رب العزت کی قسم میں حکومت کو چھوڑ سکتا ہوں، مگر چینوٹی کو گندم کے دانے سے محروم نہیں کر سکتا، اگر آج ہمارے معاشرے میں احتساب کے عمل کو نافذکیا جائے اور مجرموں کو سزا دی جائے، تو محروموں کو ان کا حق مل سکتا ہے اور معاشرے میں عدل علیؑ قائم ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 671931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش