0
Wednesday 27 Sep 2017 02:26

چین، واٹس ایپ پہ خفیہ پیغامات بھجوانے اور خاص مدت کے بعد پیغامات ختم ہوجانے والی سہولت کیوجہ سے سروس جزوی بند

چین، واٹس ایپ پہ خفیہ پیغامات بھجوانے اور خاص مدت کے بعد پیغامات ختم ہوجانے والی سہولت کیوجہ سے سروس جزوی بند
اسلام ٹائمز۔ دنیا کے سب سے بڑے ملک چین میں ویڈیو چیٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘گزشتہ ڈھائی ماہ سے جزوی طور پر بند ہے۔ تاہم یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چینی حکومت نے واٹس ایپ کو مکمل طور پر بند کردیا ہے، مگر اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی۔ واٹس ایپ کو جزوی طور پر ایک ایسے موقع پر بند کیا گیا ہے، جب حکمران جماعت چائنیز کمیونسٹ پارٹی کا 19 واں نیشنل کانگریس منتخب ہونے جا رہا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کا اجلاس آئندہ ماہ 18 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جب کہ واٹس ایپ کو رواں برس جولائی کے وسط سے جزوی طور پر بند کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ نیو یارک ٹائمز نے اپنی خبر میں بتایا کہ چینی حکومت نے رواں برس جولائی کے وسط سے غیر اعلانیہ طور پر واٹس ایپ پر ویڈیو اور تصاویر بھیجنے پر پابندی عائد کردی۔ حکومت نے صرف ویڈیو اور تصاویر پر ہی پابندی نہیں لگائی، بلکہ کئی صارفین کو آڈیو میسیج بھیجنے میں بھی مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے واٹس ایپ پر پابندی کا واضح اعلان نہیں کیا گیا، جس وجہ سے کروڑوں صارفین پریشان ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ چین نے یہ جزوی پابندی کا فیصلہ واٹس ایپ کی جانب سے خفیہ پیغامات بھجوانے یا پھر ایک خاص مدت کے بعد پیغامات ختم ہوجانے والی سہولت متعارف کرائے جانے کے بعد کیا۔ حکمران جماعت کو ڈر ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے دوران حکومتی اور پارٹی عہدیداروں کی باتیں لیک نہ ہوجائیں۔ خیال رہے کہ چین میں واٹس ایپ کی فادر کمپنی اور دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک پر بھی پابندی عائد ہے، تاہم لوگ مختلف ذرائع سے فیس بک کو استعمال کرتے ہیں۔ چین میں ذیادہ تر مقامی سوشل ویب سائٹس معروف ہیں، جو اپنے صارفین کا ڈیٹا حکومت کے ساتھ شیئر بھی کرتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 672253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش