0
Thursday 28 Sep 2017 22:20

حریت راہنماؤں کے سامنے یہاں کی کٹھ پتلی حکومت سیاسی میدان میں بُری طرح ہار چکی ہے، مزاحمتی قیادت

حریت راہنماؤں کے سامنے یہاں کی کٹھ پتلی حکومت سیاسی میدان میں بُری طرح ہار چکی ہے، مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز: مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان تہاڑ جیل میں مقید حریت راہنماؤں کا جوڈیشل ریمانڈ میں سترہ اکتوبر تک توسیع دینے، نیز ’’این آئی اے‘‘ کی جانب سے ساٹھ طلاب کی لسٹ تیار کرنے اور انہیں تحقیقات کے نام پر دہلی طلب کرنے کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکومت نے تمام حدیں پار کی ہیں، جس کے خلاف قیادت بڑی سنجیدگی کے ساتھ غور و خوض کرنے کے لئے تمام متعلقین سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد ایک حکمت عملی مرتب کرے گی۔ مزاحمتی قائدین نے حریت راہنماؤں، الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، شاہد الاسلام، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان اور فاروق احمد ڈار کی گرفتاری کو طول دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حریت راہنماؤں کے سامنے یہاں کی کٹھ پتلی حکومت سیاسی میدان میں بُری طرح ہار چکی ہے اور اب حکومت تحقیقاتی ایجنسی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال میں لاکر بے بنیاد اور فرضی کیسوں کو بنیاد بناکر تہاڑ جیل میں بند حریت راہنماؤں کو سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بنارہی ہیں۔

سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا کہ جہاں بھی نہتوں کو ریاست کی طرف سے ظلم اور جبر کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہاں اس کا ایک فطری و قدرتی ردّعمل سامنے آتا ہے، یہ ایک حقیقت ہے اور یہ دنیا میں ہر جگہ روبعمل آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد میں ملوث حکومتی فورسز کو سزا دینے کے بجائے یہاں کی حکومت نے مظلوم طلاب کو ہی نشانہ بناکر ایک بار پھر اپنی فسطائی ذہنیت کا مظاہرہ کیا۔ مزاحمتی قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ این آئی اے کے ذریعہ یہاں کی سیاسی قیادت، تاجر برادری، یونیورسٹی پروفیسروں، طالب علموں، ڈاکٹروں، اسکالروں، وکلاء اور عام شہریوں کو حراساں کرنے اور انہیں تنگ طلب کرنا بربریت اور سفاکیت کا ننگا ناچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کردار کُشی کی اس مہم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی اور اس مہم سے مسئلہ کشمیر کی سنگینی اور حساسیت میں رتی برابر کوئی فرق واقع نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 672579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش