0
Thursday 28 Sep 2017 22:59

کراچی سینٹرل جیل سے لشکر جھنگوی کے قیدیوں کے فرار میں ملوث پولیس افسران دوبارہ گرفتار

کراچی سینٹرل جیل سے لشکر جھنگوی کے قیدیوں کے فرار میں ملوث پولیس افسران دوبارہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ کے دو خطرناک قیدیوں کے فرار میں ملوث افراد کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے جیل افسران کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار میں ملوث افراد کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے جیل افسران کو بیانات قلم بند ہونے کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا، گرفتار کئے گئے افراد میں سابق جیل سپرینٹنڈنٹ غلام مرتضیٰ شیخ، فہیم امین اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس جون میں کراچی سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد سے اب تک دو مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، جبکہ قیدیوں کے فرار کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے اور سرچ آپریشن میں برآمدگی کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا، جس میں جیل کے 12 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا، مقدمے میں نامزد اہلکاروں میں سے چار ضمانت پر رہا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 672783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش