0
Thursday 28 Sep 2017 23:57

سکھر، محرم الحرام میں انتہائی حساس صورتحال کے باوجود حفاظت کیلئے نصب سی سی ٹی وی کیمرے غائب

سکھر، محرم الحرام میں انتہائی حساس صورتحال کے باوجود حفاظت کیلئے نصب سی سی ٹی وی کیمرے غائب
اسلام ٹائمز۔ سکھر پولیس کی مجرمانہ خاموشی، حفاظت کیلئے نصب سی سی ٹی وی کیمرے غائب، سندھ حکومت کی جانب سے جون میں پاس ہونے والے کیمرے تاحال لگ نہ سکے، محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کیلئے پولیس نے کرائے پر کیمرے لینے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے باعث شہر میں کچھ سال قبل لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمرے غائب ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے سکھر شہر سمیت شہریوں کی جان سیکورٹی رسک بنتی جا رہی ہے، محرم الحرام میں انتہائی حساس اور حساس ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے حوالے سے سکھر انتظامیہ مشکل میں پڑ گئی ہے، کیونکہ سکھر اور روہڑی کے جڑواں شہروں میں لگے ہوئے تمام کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہو گئے ہیں اور سالوں سے مرمت نہ ہونے کے باعث کسی قابل ہی نہی رہے ہیں۔

مختلف مقامات پر لگے کیمرے اور ان کی فائبر آپٹک کیبل تک غائب ہیں، جبکہ ان کیمروں کی مانیٹرنگ یلئے ون فائیو پر قائم کنٹرول روم بھی غیر فعال ہوگیا ہے۔ کچھ ماہ قبل سندھ حکومت کی جانب سے چار کروڑ روپے لاگت سے سکھر شہر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کیلئے فنڈز جاری ہوا، جس میں سے ٹھیکیدار کو ایک کروڑ روپے جاری بھی کر دیئے ہیں، لیکن دو ماہ گذرجانے کے باوجود عمل نہ ہو سکا، اب جبکہ سکھر ضلع کو محرام الحرام کے موقع پر انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جڑواں شہروں میں خصوصاً روہڑی میں آٹھ اور نو محرم الحرام کی درمیانی شب شمع گل اور نو محرم الحرام کے دن نکلنے والے کربلا معلیٰ کے ماتمی جلوس، جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شریک ہوتے ہیں، کی نگرانی کیلئے سکھر پولیس پریشانی کا شکار ہے اور اس نے پریشانی کم کرنے کیلئے کرائے پر کیمرے لینا شروع کر دیئے ہیں، تاکہ ان دنوں میں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کا عمل پورا کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 672793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش