0
Friday 6 Oct 2017 11:48

اپر اورکزئی کے آئی ڈی پیز کی واپسی میں تاخیر کیخلاف ریلی

اپر اورکزئی کے آئی ڈی پیز کی واپسی میں تاخیر کیخلاف ریلی
اسلام ٹائمز۔ اپر اورکزئی ایجنسی کے آئی ڈی پیز نے واپسی کے عمل میں تاخیر کیخلاف احتجاج شروع کردیا۔ گذشتہ روز متاثرین نے پشاور پریس کلب سے گورنر ہائوس تک احتجاجی ریلی نکالی، شرکاء نے پولیٹیکل انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے کہا کہ مامو زئی قبیلے کے ہزاروں افراد کا اندراج ایک برس قبل مکمل ہو چکا ہے مگر تاحال انکی واپس کا عمل شروع نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئی ڈی پیز واپس جا چکے ہیں لیکن صرف ہمار اقبیلہ واپسی سے ابھی تک محروم ہے، امدادی اداروں نے راشن بھی بند کردیا ہے جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ راشن کی بحالی اور واپسی کا انتظام کیا جائے بصورت دیگر اسلام آباد میں احتجاج کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 674566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش