0
Friday 6 Oct 2017 18:14

کرم ایجنسی، سکیورٹی فورسز نے جائیداد سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی

کرم ایجنسی، سکیورٹی فورسز نے جائیداد سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے کرم ایجنسی کے عوام پر زور دیا ہے کہ فرقہ ورانہ فسادات کے متاثرین کی بحالی میں رخنے ڈالنے سے گریز کریں۔ پاراچنار میں منعقدہ قبائلی عمائدین کے جرگہ سے اپنے خطاب میں 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر علیم اختر نے کہا کہ پاک فوج امن و امان کے علاوہ عوامی مسائل کے حل پر بھی توجہ دے گی۔ انہوں نے تمام قبائل کو ہدایت کی کہ ہفتے کے اندر اندر جائیداد سمیت اپنے تمام تنازعات حل کریں جبکہ ناکامی کی صورت ان مسائل کو خود پاک فوج ہموار کرے گی۔ انہوں نے فرقہ ورانہ فسادات کے باعث بے گھر ہونے والوں کی واپس آبادکاری میں رکاوٹوں پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے عمائدین پر زور دیا کہ پاراچنار سے نقل مکانی کرنے والی سنی برادری جبکہ صدہ کے اہل تشیع متاثرین کی بحالی یقینی بنائیں۔ دوسری جانب جرگہ میں شریک عمائدین نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 674618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش