0
Friday 13 Oct 2017 21:35

این ای ڈی، سندھ کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بن گئی

این ای ڈی، سندھ کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بن گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی سندھ کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس او 9001:2015 کے سرٹیفیکٹ کے حصول کے بعد این ای ڈی یونیورسٹی سندھ کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ انجینئیرنگ یونیورسٹی بن گئی ہے۔ LIoyd's Register LRQA کی جانب سے سرٹیفیکٹ کے اجراء کے بعد این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ کوالٹی اشورنس کے ذریعے یونیورسٹی کے معیار کا بڑھنا مستحسن ہے، سرٹیفیکیشن کے ذریعے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی اور تحقیقی معیار کو بڑھانے اور برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء میں این ای ڈی نے پہلی بار آئی ایس او سرٹیفیکٹ حاصل کیا تھا، تب ہماری یونیورسٹی پاکستان بھر کی پہلی پبلک سیکٹر یونیورسٹی تھی، جس نے یہ سرٹیفیکٹ حاصل کیا۔ کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیو ای سی) کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے اس کامیابی کو یونیورسٹی کے کوالٹی اشورنس کی کامیابیوں کا تسلسل قرار دیا، جس میں کیو ای سی کی رینکنگ، تمام بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی سلیف سیسمینٹ، کوالٹی پر قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت شامل ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ممبران اور تمام شعبہ جات کے سربراہان کی معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے کامیابیوں کی ابتداء قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 676365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش